ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کے درمیان بولے لالو یادو، ”زیادہ لار مت ٹپکاؤ، اتحاد اٹوٹ ہے“

انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کے درمیان بولے لالو یادو، ”زیادہ لار مت ٹپکاؤ، اتحاد اٹوٹ ہے“

Tue, 16 May 2017 23:36:52    S.O. News Service

نئی دہلی، 16/نئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آج محکمہ انکم ٹیکس نے دہلی اور گروگرام میں لالو یادو اور ان کے خاندان سے منسلک 22 ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپے ماری کی۔ یہ چھاپہ ماری ایک ہزار کروڑ روپے کی نامعلوم املاک کو لے کر کی گئی۔ آر جے ڈی کے ایم پی پریم چندر گپتا کے بیٹے اور لالو کی بیٹی میسا بھارتی کے شوہر شیلیش کمار کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔اس چھاپے ماری کے بعد لالو یادو مسلسل ٹویٹر پر مودی حکومت پر حملہ کر رہے ہیں۔ لالو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ زیادہ لار مت ٹپکاؤ، اتحاد اٹوٹ ہے، ابھی تویکساں خیالات کی مزیدپارٹیوں کو ساتھ جوڑنا ہے، میں بی جے پی کے سرکاری مشینری اور سرکاری معاونوں سے نہیں ڈرتا۔ 
 


Share: